26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:12
صومالی قذاقوں نے ویتنامی کمپنی کے 40 ملازمین کو رہاکردیا
جنگ نیوز -
ہنوئی…جنگ نیوز…صومالی قذاقوں نے 26 لاکھ ڈالر تاوان کے بدلے ویتنامی ٹینگ کمپنی کے 40 ملازمین کو رہاکردیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ویتنام کی ٹینگ کمپنی کے جہاز کو 20 جنوری کو ہورنگ سون سن کے علاقہ سے اغواء کیا گیا تھا جبکہ قذاقوں نے مغویوں کی رہائی کیلئے 50 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔ تاہم 26 لاکھ ڈالر تاوان کی ادائیگی کے بعد قذاقوں نے انہیں رہا کردیا ہے جو کہ ہنوئی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔