26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:12
چوہدری نثار اور راجہ ظفرالحق سے امریکی پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان اور مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق سے پیر کو پنجاب ہاؤس میں امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر جوناتھن پراز اور ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر جان پل نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے ملاقات میں امریکی سفارتکاروں پر واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ امریکا کوپاکستان کے کردار اور قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق تھی۔