تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:23

برازیل: مردہ قرار دی گئی خاتون دوگھنٹے بعد زندہ ہوگئی

جنگ نیوز -
برزایلیا…جنگ نیوز…برازیل میں ڈاکٹر کی طرف سے مردہ قرار دی گئی خاتون دوگھنٹے بعد زندہ نکل ہوگئی ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برازیل میں اسپتال میں ملیریا کے مرض میں مبتلا 60 سالہ خاتون زیرعلاج تھی۔ ڈاکٹر نے اس میں زندگی کی رمق نہ پاکر اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس نے دو گھنٹے پلاسٹک باڈی بیگ میں گزارے ۔ مریضہ کی بیٹی کے مطابق جب میں اپنی ماں کے آخری دیدار کیلئے گئی تو اس کی سانسیں چل رہی تھیں ۔ اسپتال کے حکام کے مطابق مریضہ روزا سلسٹرینو کو دورہ پڑا جس سے اس کی سانس رک گئی ۔ نرس نے متعلقہ ڈاکٹر کو فون کیا اس نے سانس بند ہونے کی وجہ سے موت کی تصدیق کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.