تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:23

آل پارٹیز کانفرنس 29ستمبر کو طلب کرنے کی تجویز

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے حوالے سے آل پا رٹیز کانفرنس انتیس ستمبر کو طلب کرنے کی تجویز دی ہے ۔



وزیراعظم کی سیاسی قیادت سے آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔ کانفرنس بلانےکاحتمی فیصلہ صدر آصف علی زرداری سے آج ہونے والی ملاقات میں ہوگا۔ کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی جائےگی۔



ادھر صدارتی ترجمان نے اسلام آباد میں ایک بیان میں بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور رہنماوں کا اجلاس بلانے اور حالیہ واقعات اور سیکیورٹی صورتحال پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔



ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور دلیری کے جذبے کے ساتھ پاکستانی قوم نے ماضی میں بھی تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.