تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:23

ڈھاکا:بس کھائی میں گرنے سے 11 مسافر ہلاک ،2شدید زخمی

جنگ نیوز -
ڈھاکا…جنگ نیوز…بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے مغربی ضلع میگورا میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 11 مسافر ہلاک اور 2شدید زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ دارالحکومت سے 150 کلو میٹر مغرب میں واقع ضلع میگورا میں ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ انہوں نے کہا کہ بس تیز رفتار ٹرک کو راستہ دینے کی کوشش میں سڑک سے بے قابو ہوگئی۔ حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.