تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:1

فلپائن: سمندری طوفان نیساٹ کے پیش نظر بحری اور فضائی ٹریفک معطل

جنگ نیوز -
منیلا…جنگ نیوز…فلپائن کے وسطی ساحلی صوبوں میں سمندری طوفان نیساٹ کے خطرے کے پیش نظر بحری اور فضائی ٹریفک معطل کر دی گئی۔ فلپائن کے لوزان جزیرہ کے صوبہ البے میں ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کے مطابق دارالحکومت منیلا میں بھی طوفان کے خطرہ کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔ فلپائن کے وسطی علاقے بیکول سے پروازوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے اور فوجی دستوں اور امدادی کارکنوں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ والے علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے اور سینکڑوں مسافر اور ماہی گیر بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں۔ سمندری طوفان نیساٹ کے اندر چلنے والی ہواؤں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.