26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46
قومی ایئرلائن کی پروازوں کا شیڈول چوتھے روز بھی متاثر
اے آر وائی - قومی ایئرلائن کے طیاروں میں فنی خرابی کی وجہ سے اندرون وبیرون ملک جانے والی پروازوں کا شیڈول چوتھے روز بھی متاثر رہا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن 27 طیاروں کے ذریعے اپنے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ بارہ طیاروں میں فنی خرابی اور چیک پر ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 305 منسوخ کردی گئی جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی پی کے 316 بھی منسوخ کردی گئی۔ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 369 دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ جبکہ ملک بھر سے بیرون ملک جانے والی پروازیں دو سے تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔