تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:37

جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،لطیف کھوسہ

اے آر وائی - گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق ہے نہ ا فغانستان، کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ امریکی بیانات کے بعد جمہوری اور عسکری قیادت یکساں موقف رکھتی ہے۔ اشتعال انگیزی نہیں چاہتے لیکن ملکی خودمختاری اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر جنگ امریکہ نے دنیا پر مسلط کی دھمکیاں دینے کی ہمیں عادت نہیں اور نہ ہی کوئی جنگجوانہ عزائم رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک پر امریکی الزامات خلاف حقیقت ہیں۔



گورنر نے کہا کہ ایٹمی قوت پاکستان کی فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارت اس میں نہ کودے اس خطے میں بدامنی ہوئی تو نقصان ہندوستان کا بھی ہوگا۔ ہندوستان کو پاکستان اور امریکہ کے تناؤ سے فائدہ اٹھانے کے بجائے اپنے ملک میں موجود غربت کے خاتمے کی تدبیر کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.