26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:28
پارلیمنٹ کا بند کمرہ اجلاس طلب کر نے پر غور
اے آر وائی - ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا بند کمرے کا اجلاس طلب کر نے پر غور شروع ہوگیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق فوجی حکام کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے بند کمرے کے اجلاس میں ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات ملک کی سیکورٹی کی صورتحال دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی قربانیوں سمیت دیگر اہم امور پر بریفنگ دینے کے خواہاں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے غور کیا جا رہا ہے کہ پارلیمنٹ کا بند کمرے کا اجلاس بلا کر سیکورٹی سے متعلق سیکورٹی اداروں سے بریفنگ حاصل کی جائے ۔