26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:1
تیل،گیس کی قلت،پاورہاوٴسزکی پیداوارکم،لوڈشیڈنگ بڑھ گئی
جنگ نیوز -
لاہور…تیل اور گیس کی قلت کے باعث متعدد پاور ہاوٴسز کی پیداواری صلاحیت انتہائی کم رہ گئی۔ بجلی کا شارٹ فال یکدم بڑھ کر چھ ہزار میگا واٹ کے قریب ہو گیا جس سے پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔تیل اور گیس نہ ملنے سے کوٹ ادو، روش، کے ای ایس لال پیر، حبکو، کیپکو، گدو پاور ہاوٴس، اورینٹ اور سفائر جاپان کی پیداواری صلاحیت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں بارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے پر پہنچ گیا۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار پانچ سو چوالیس میگا واٹ ہے جبکہ پیداوار صرف بارہ ہزار چھ سو میگا واٹ ہے۔ کے ای ایس ای کو بحران کے باوجود وفاقی حکومت کی ہدایت پر آج بھی سات سو بیس میگاواٹ بجلی دی جا رہی ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار 5995 تھرمل ، 1256 میگاواٹ، آئی پی پیز 5202 اور رینٹل 144 میگاواٹ بجلی دے رہے ہیں۔