تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:1

پاکستان پر امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، گورنر خیبر پختون خوا

جنگ نیوز -
پشاور… گورنرخیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی پر امریکی الزامات بے بنیاد ہیں اور اس قسم کے الزامات سے پاکستان کو دباوٴ میں نہیں لایا جاسکتا۔ وہ پشاور ہائی کورٹ بار روم میں وکلاء سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ بیرسٹرمسعود کوثر نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے ساتھ آئی ایس آئی کے تعلقات کے الزام میں کوئی صداقت نہیں۔ جس کی پاکستان کی اعلی قیادت پہلے ہی تردید کرچکی ہے۔ گورنر بیرسٹر مسعود کوثر کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی پر امریکی الزامات سے پاکستان کو دباوٴ میں نہیں لایا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.