تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12

چیچہ وطنی اسکول میں کتے کی شادی کا اہتمام، ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ معطل

جنگ نیوز -


چیچہ وطنی…چیچہ وطنی کے سرکاری اسکول میں کتے اور کتیا کی شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے پرہیڈ ماسٹر سمیت پورے عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔چیچہ وطنی میں دو دوستوں نے اپنے پالتو کتے اور کتیا کی باقاعدہ شادی کا اہتمام کیا۔۔ اور وہ بھی سرکاری اسکول میں۔کتا جوگی سج دھج کر پہنچا اپنے جیون ساتھی کے پاس۔ دولہا صاحب بارات لاتے ہوئے بہت خوش دکھائی دے رہے تھے تو دوسری طرف دلہن بھی انتظار میں بیٹھی نظر آئی،شادی کی تمام رسومات ادا کی گئی،دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر ساتھ رہنے کے عہد وپیماں کئے،اس انوکھی شادی میں بچوں کی شرکت زیادہ نظر آئی،جس کو سب لوگوں نے بہت انجوائے کیا، بارات میں آنے والے مہمانوں کی میٹھے چاولوں سے تواضع کی گئی۔میڈیا پر یہ خبر نشر ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر، 6 اساتذہ اور سیکورٹی گارڈ کو معطل کردیا۔ اسکول ہیڈ ماسٹر اور تدریسی عملے کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے چھٹی کے روز بعض غیر متعلقہ افراد کو اسکول کی چابی فراہم کی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.