تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12

صدر زرداری کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم

جنگ نیوز -


اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے حالیہ پاک امریکا تناؤ کے تناظر میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اتفاق رائے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے کل جماعتی کانفرنس بلانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے وزیر اعظم کے اقدام کو ملک کے وسیع تر مفاد میں درست اور بروقت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ موجودہ صورت حال میں قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔صدر زرداری نے کہا کہ قومی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے پاکستان کے بہادر عوام نے ماضی میں بھی تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ،صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام امید،ہمت اور اتحاد کے ذریعے موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.