تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12

امریکا کے پولیٹیکل قونصلر کی چودھری نثارسے ملاقات

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پاکستان میں تعینات امریکا کے پولیٹیکل قونصلر جوناتھن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے۔پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی حکام کی طرف سے پاکستان کے بارے میں دئے گئے متنازع بیانات،پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے امریکی حکام کی طرف سے ان بیانات پر سخت تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا۔ان کاکہناتھاکہ امریکا کو پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہئے اور اگر اس کے پاس اپنے الزامات سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تووہ پاکستانی حکام کوفراہم کرے۔انہوں نے امریکی پولیٹیکل قونصلر پر واضح کیا کہ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت موجود ہے ، اس لیے امریکا کو نائن الیون کے بعد پاکستان کی لاتعداد نسانی و مالی قربانیوں کا احترام کرناچاہئے ۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.