تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12

قومی اسمبلی کا نہیں مشترکہ اجلاس بلایا جائے،اسحاق ڈار کا وزیراعظم کو خط

جنگ نیوز -


اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈارنے وزیراعظم کوخط لکھ کرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلا س فوری بلانے کامطالبہ کیاہے۔ ان کہناہے کہ بظاہر پاکستان کو قربانی کا آسان بکرا سمجھا جا رہا ہے کیوں کہ آج تک پاکستان پر عائد امریکی الزامات کے کوئی قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کئے جا سکے۔میڈیا کو جاری خط کے مطابق اسحاق ڈارکاکہناہے کہ بائیس ستمبر کو واشنگٹن میں لیون پنیٹا اور مائیک مولن کی پاکستان کے خلاف مشترکہ بریفنگ دراصل افغانستان میں امریکی فوجیوں کا مورال بلند کرنے کی کوشش ہے۔ لیون پنیٹا اور مولن افغانستان میں امن کے قیام اور امریکی فوجیوں کے تحفظ میں امریکی ناکامی کے بڑے ذمہ دار ہیں۔ اسحاق ڈارکاکہناہے کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کا اتحادضروری ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.