26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12
سیالکوٹ نے حیدرآباد ہاکس کو شکست دے دی
جنگ نیوز -
کراچی…نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں 5 بار کی سابق چیمپین سیالکوٹ اسٹالینز نے حیدرآباد ہاکس کو شکست دے دی۔ آج دوسرا میچ کراچی زیبرازاورکوئٹہ بیئرز کے درمیان ہوگاجبکہ آخری میچ میں لاہورایگلزاورایبٹ آبادفالکنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ہاکس کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی ، کوئی بیٹسمین جم کرنہیں کھیل سکا۔بیس اوور میں حیدرآباد کی ٹیم 8وکٹ پر96رنزبناسکی سرفراز احمد نے چار اور رضا حسن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، 97 رنز کے تعاقب میں سیالکوٹ اسٹالینز نے جارحانہ انداز اختیار کیااورہدف 17ویں اوورمیں حاصل کرلیا،کپتان شعیب ملک نے50رنزبنائے۔