26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12
پاک امریکا تناؤ پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس کل طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…موجودہ پاک امریکا تناوٴ اور اس کے اثرات پر غور کے لئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منگل کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹیری دفاع ، سیکرٹیری خارجہ اور ڈی جی آئی ایس ائی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید اشرف قا ضی نے طلب کیا ہے۔