تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12

سیاسی قیادت کو اے پی سی میں متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا، امیر حیدر ہوتی

جنگ نیوز -


پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی قیادت کو متفقہ فیصلے کرنے ہوں گے۔محکمہ اطلاعات پشاور کے دفتر میں میاں راشد حسین بلاک کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ امریکا پر واضح کرنا ہوگا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن تک نہیں گئے، مل بیٹھ کر مفاہمت کا راستہ نکالنا چاہئے،امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس پاکستان کے حقانی گروپ سے تعلقات کے مصدقہ شواہد ہیں تو انہیں سامنے لائے، انہوں نے کہا امریکی رویہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے انحراف کے مترادف ہے۔ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اسے کمزور کرکے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.