تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12

جاگیر دا را نہ نظام کے خاتمے کے لئے تعلیم عام کی جائے،اے پی ایم ایس او

جنگ نیوز -


کراچی…آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل شبیر علی بابر نے کہا ہے کہ بانی و قائدتحریک کا نظریہ حق پرستی حق و سچ پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج اس کی کرنیں ملک کے چپے چپے میں پھیل رہی ہیں اور مختلف زبانوں ، مذاہب اورفرقوں سے تعلق رکھنے والی سے تعلق رکھنے والی تمام اکائیاں جوق در جوق تحریک میں شامل ہو رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ کراچی سیکٹر کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مر کزی سینئر جوائنٹ سیکریٹری ارشاد احمد،جوائنٹ سیکریٹری توصیف اعجاز،سیکٹر آرگنائز ر و اراکین سیکٹر کمیٹی اور کار کنان کی بڑی تعداد مو جود تھی۔سیکریٹری جنرل شبیر علی بابر نے کہا کہ پاکستان پر قابض 2فیصد مراعات یافتہ طبقے نے 98فیصد عوام کو رنگ ونسل اور زبان کے نام پر تقسیم کیا ہواہے اور اپنی حاکمیت کوبرقرار رکھنے کی خاطر یہ لوگ کسی بھی طرح کے سنگین مظالم کرنے سے بھی باز نہیں آرہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قائد تحریک نے ملک کے کسی بھی کونے میں ہونے والے ظلم کے خلاف اپنی آوازِ حق بلند کی ہے اور چاہے واقعہ سوات میں خاتون کو سر عام کوڑے مارے جانے کا ہو،بلوچ رہنماوٴں کا قتل ہو،پنجاب میں اقلیتی برادری کا واقعہ ہو یا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حق میں مظاہرہ کرنا ہو، تاہم جب گزشتہ دنوں کرا چی میں در جنوں افراد کو شناخت کے بعد اغواء اور انھیں بے دریغ قتل کرنے کے خلاف آواز بلند کی گئی توایک بار پھرمنظم انداز میں ہمیں مہاجرہونے کا طعنہ دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ سندھ بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عوام زبوں حالی کا شکار ہیں اور ایسے میں نام نہاد قوم پرست جاگیردار وڈیرے بیرونِ ملک پُر تعیش زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں جبکہ قائد تحریک کی ہدایات پر متحدہ قومی موومنٹ کا ایک ایک نمائندہ، ذمہ دار و کارکنان دن رات عوام کی خدمت کے لیے انکے درمیان موجود ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔قبل ازیں سینیئرجوائنٹ سیکریٹری ارشا د احمدنے کہا کہ پاکستان سے فر سودہ جاگیر دا را نہ، وڈیرانہ نظام کے خاتمے کے لئے ضرو ری ہے کہ ملک میں تعلیم عام کی جائے کیونکہ علم ہی وہ واحد راستہ ہے جو اندھیروں میں روشنی کی کرن ثابت ہوتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.