تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12

ایساف کمانڈر جنرل آر ایلن کی آرمی چیف سے ملاقات

جنگ نیوز -


راولپنڈی… افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل آر ایلن نے پاکستان کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرعلاقائی سلامتی کو بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق جنرل ایلن نے امریکی سفارت خانہ کا بھی دورہ کیا اورانہیں پاکستان میں امریکا کی جانب سے سلامتی کے معاملات میں دی جانیوالی اعانت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جنرل ایلن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جاری کارروائیوں کے بارے میں تازہ ترین صورت حال جاننے اور پاک افغان سرحد کے قریب سلامتی کے امور پر بات چیت کے لئے پشاور میں گیارہویں کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.