26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:23
بلدیہ ٹاؤن سے4مبینہ ٹارگیٹ کلرز گرفتار،اسلحہ بر آمد
جنگ نیوز -
کراچی…پولیس نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران 4مبینہ ٹارگیٹ کلرز کوگرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے اور انہی کی نشان دہی پر مزید چھاپے مارے جائیں گے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشیدآباد میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کرچار افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان سے ایک کلاشنکوف 2ٹی ٹی پستول اور ایک نائن ایم ایم پستول اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بر آمد کر لی گئیں ۔