تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:23

لاہورمیں لوڈشیڈنگ ،لوگ ڈینگی مچھرکے رحم وکرم پر

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگ بے حال ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپکو جان بوجھ کرڈینگی مچھر کے اوقات پر بجلی بند کر رہا ہے جبکہ رات کو بھی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے بچے بوڑھے اور خواتین مچھر کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں۔لاہور میں بجلی کا بحران شدت سے جاری ہے ،کاروباری اور گھریلو صارفین کو ہر گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔بارہ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ دن کو کام کرسکتے ہیں نہ رات کو چین سے سوسکتے ہیں ، یہی حال بچوں اورخواتین کا ہے ، لوگوں نے کہا کہ بجلی بند ہوتے ہی مچھر انہیں گھیر لیتا ہے اور وہ ڈینگی کے خوف سے باہربھی نہیں نکل سکتے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کے جھوٹے وعدے سن سن کر تنگ آگئے ہیں ، وزیروں اورمشیروں کے علاقے میں اتنی ہی لوڈ شیڈنگ کی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.