تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:23

پولیس فاؤ نڈیشن کیس ، تین افراد کیخلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش

جنگ نیوز -


راولپنڈی… ایف آئی اے نے نیشنل پولیس فاونڈیشن اراضی سکینڈل میں تین افراد کے خلاف چارج شیٹ راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں پیش کردی ہے جس میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو قصور وار اور مقدمے کا مرکزی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔راول پنڈی کے ا سپیشل جج سینٹرل سید اخلاق احمد نے نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن کے اربوں روپے مالیت کے اراضی سکینڈل کی سماعت کی ،تاہم مرکزی ملزم ایم این اے انجم عقیل خان کے وکیل شوکت عزیز صدیقی کمرہ عدالت میں موجود نہ تھے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وہ سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر بحث کے لیے ملزمان کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر عدالت حاضر ہونے کی ہدائیت کی اور ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.