26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:23
لاہورمیں ڈینگی سے مزید پانچ افراد کی زندگی کا چراغ گل
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ڈینگی بخار نے مزید 5افراد کی جان لے لی ہے جس کے ساتھ لاہور میں ڈینگی کے ہاتھوں ہلاکتوں کی تعداد96 اور پنجاب میں 105 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں مزید 368افراد کو ڈینگی نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان میں سے 342کیس لاہورمیں سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 583 جبکہ لاہور میں 9 ہزار490ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں 5 افراد ڈینگی کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔