26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:39
لاہور لائنیز کے کھلاڑی جہانگیر مرزاڈینگی میں مبتلا
جنگ نیوز -
کراچی…ڈینگی نے لاہورسے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کا کراچی تک پیچھا کیا، لاہورلائنز کے بیٹسمین جہانگیرمرزا ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔لاہورلائنز کے چوبیس سالہ بیٹسمین جہانگیرمرزا نے جیونیوز کوبتایاکہ وہ کراچی سے آنے سے پہلے مکمل فٹ تھے اورپریکٹس میچز میں بھی شریک ہوئے،لیکن گزشتہ روز ہوٹل جاتے ہوئے انہیں جسم میں شدیدتکلیف اوربخارمحسوس ہواجس کے بعدانہیں اسپتال لیجایاگیا جہاں ڈینگی کی تشخیص ہوگئی ،وہ آج واپس لاہورروانہ ہوجائیں گے ۔