26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:50
کراچی:انڈے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ریٹیل مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 28 روپے کمی کے بعد 262 روپے فی کلوکی سطح پر آگئی جبکہ انڈے 87 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔ سندھ پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کمال اختر نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولٹری فارم سے رسد بڑھنے کے باعث زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 170 سے کم ہو کر 162 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انڈے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ریٹیل سطح پر یہ 87 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں۔