26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:50
لاہور: ڈینگی مریضوں کے علاج کیلئے 8 فیلڈ اسپتال قائم
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کے لئے 8 ائیر کنڈیشنڈ فیلڈ اسپتال بھی قائم کر دیئے گئے ہیں،جبکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے تمام رورل ہیلتھ ڈسپنسریوں کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صدارت میں ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں ڈینگی وائرس کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوامی نمائندوں اورچیف سیکریٹری سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو صوبے میں صفائی مہم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور ’قدم بڑھاوٴ ڈینگی مکاوٴ‘ مہم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اس مہم میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور ڈینگی کٹس کی تقسیم کا طریقہ کار وضح کیا جائے۔