تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:50

کراچی میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے،کرنل شفیق نیازی

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ رینجرز کے آفیسر کرنل شفیق نیازی نے کہا ہے کراچی میں آپریشن کے دوران پکڑا جانے والا اسلحہ 80 سے 90 فیصد غیر لائسنس یافتہ ہے۔ رینجرز ہیڈ کوآرٹرز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن شہریوں کے تعاون سے کامیاب ہو رہا ہے امید ہے کہ عوام آئندہ بھی تعاون کریں گے۔انھوں نے کہا کہ شہرمیں 25 بڑے آپریشن کئے ہیں جن میں ٹارگٹڈ ایکشن، چھاپہ مار کاروائیاں، اور اسنیپ چیکنگ شامل ہے اور گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کے دوران 125 سے زائد افغان باشندہ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا ہے۔ کرنل شفیق نیازی نے کہا کہ سندھ رینجر بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کاروائیوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہیلپ لائن 15 کامتبادل نہیں بلکہ اس ہیلپ لائن پر شہری بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرزکے خلاف اطلاعات دیں جو صیغہ راز میں رکھی جائیں گی۔ کرنل شفیق نیازی نے کہا کہ یہ ہیلپ لائن تین سے چار دن میں فعال ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ رینجرزچادر اور چار دیواری کا خیال رکھتی ہے، ہمارے پاس لیڈیز سرچرز بھی موجود ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.