26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:39
چکوال میں اسکول بس کو حادثہ،26طلبا جاں بحق،50زخمی
جنگ نیوز -
چکوال…موٹر وے پر کلر کہار سالٹ رینج کے مقام پر بس الٹنے سے26 طلبہ جاں بحق اور تقریبا50 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق ملت گرامر اسکول کے طلبہ فیصل آباد سے کلر کہار سیر کے لیے آئے تھے اور واپسی پر بریک فیل ہونے سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ متعلقہ ایس ایچ او کے مطابق حادثے میں26 طلبہ جاں بحق جبکہ 50سے زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بس میں 100 سے زائد طلبہ سوار تھے ان کے علاوہ اسکول کا تقریباً10رکنی وفد بھی موجود تھا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چکوال منتقل کردیا گیاہے ۔ آر پی او زبیر کے مطابق بہت سے زخمی ہیں تاہم جاں بحق افراد کی تعداد کی ابھی تصدیق نہیں کر سکتا۔جاں بحق افراد میں اسکول کے پرنسپل بھی شامل ہیں ۔