26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:12
موٹروے حادثہ:الطاف حسین کی ہلاکتوں پر تعزیت
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے موٹر وے پر کلر کہار سالٹ رینج کے مقام پر بس الٹنے سے26 طلبہ کے جاں بحق اور 50 کے زخمی ہونے پردلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیاہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں قائد تحریک الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالیٰ شہید ہونے والے بچوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے،انھوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی فوری صحت یابی کی بھی دعا کی۔