26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:12
پنجاب اور کے پی کے میں ڈینگی ہلاکتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے،رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخاراکبررندھاوا،گلفرازخان خٹک اوریوسف شاہوانی نے ملک کے بالائی علاقوں کے شہریوں میں ڈینگی بخار کی تیزی سے بڑھتی ہوئی علامات اوراس کے نتیجے میں حالیہ چندروزکے دوران مزیدمتعددشہریوں کی ہلاکتوں پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ ڈینگی وائرس سے شہریوں کومحفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کومزیدتیزکیاجائے اورشہریوں کوڈینگی وائرس سے بچاؤکیلئے مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواکے شہریوں میں ڈینگی وائرس شہریوں کوشدیدخوف زدہ کررکھاہے اورہزاروں شہری اس جان لیوامرض کاشکارہوکر زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلاہیں جبکہ سینکڑوں شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے کی جانیوالی تمام ترکوششوں کے باوجودہرگزرتے دن کے ساتھ شہریوں میں ڈینگی بخارکی علامت میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے جس سے شہریوں میں شدیدخوف وہراس پایا جارہاہے ۔ا انہوں نے جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورمرحومین کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل کی خصوصی دعاکی ۔واضح رہے کہ دینگی وائرس سے بچاؤ اورشہریوں کے جانوں کے تحفظ کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پربھرپورمہم کاآغازکیاجاچکاہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے شہریوں میں احتیاطی تدابیرپرمبنی ہینڈ بل تقسیم کیے جارہے ہیں جسے شہریوں کی جانب سے سراہاجارہاہے اوران میں دینگی سے بچاؤکاتحفظ بڑھ رہاہے۔