26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:12
لاوارث اور بے گھر کتوں کو گھر فراہم کرنے والا امریکی جوڑا
جنگ نیوز -
میامی …آج کی اس تیز رفتار دنیا میں ایک انسان دسرے انسان کو پوچھنے کا روادار نہیں ہے تاہم ایک امریکی جوڑا ایسا بھی ہے جو کئی علاقوں سے لاوارث اور بے گھر کتوں کو ڈھونڈ کر انہیں اپنے پاس پناہ دیتاہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کی بریورڈ(Brevard) کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والیDennisاورClaire Tylerنامی یہ جوڑی پچھلے15سالوں سے ریس میں دوڑانے کے بعد لاوارث چھوڑ دیے جانے والے کتوں کو تلاش کرکے اپنے پاس رہائش فراہم کرتی آرہی ہے۔ اس جوڑی نے اب تک7ہزار سے زائد لاوارث اور بے گھر کتوں کو رہائشگاہ فراہم کی ہے جنہیں بعد ازاں پالتو جانور رکھنے کے خواہشمند افراد کودے دیا جاتا ہے۔