تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:12

60ء ماڈل کی موسٹانگ کار کا کا غذی ما ڈل نمائش کے لئے پیش

جنگ نیوز -


نیویارک … حال ہی میں ایک امریکی آرٹسٹ نے 60کی دہائی کی Mustang کار کا کا غذ سے ایک دیوہیکل ما ڈل تخلیق کیا ہے جسے دیکھ کر حقیقت کا گمان ہو تا ہے۔پیلے رنگ کی اس کا ر کے ماڈل کو اصلی کار کے ہی حجم میں تیار کیا گیا ہے جس میں بیرونی باڈی کے ساتھ ساتھ سیٹوں،ٹائر،انجن،پائپ ،دروازے یہاں تک کہNuts اور Bolts کو بھی رنگین کا غذوں سے ہی تخلیق کیا گیا ہے ۔ اس کار کی تصویر اور دیگر حصوں کے مختلف پرنٹس لے کر انھیں مو ڑ ،کاٹ اور پھر گوند سے چپکا کر ایک مکمل Mustang کے روپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جوکہ اس آ رٹسٹ کی مہارت کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔ اس کاغذی کار کو چلا نا ممکن تو نہیں لیکن کاغذ سے تیار ہونے کے با عث اس پر لکھنا بھی منع ہے تاہم اس ماڈل کو نیویارک کی ایک آرٹ گیلری میں عام نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.