تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:26

پاکستان آئی ایم ایف کو قرض چکانے کے قابل ہے، حفیظ شیخ

جنگ نیوز -


واشنگٹن. . . . .. . . وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کو اس کا قرض چکانے کے قابل ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو رواں سال 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے۔واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ پاکستان کے پاس قرض چکانے کیلئے فنڈز نہیں۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اقتصادی جھٹکوں سے نمٹنے کے قابل ہوجائیگا۔ اس سے پہلے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ کرپشن کی دولت کو پاکستان سے باہر لیجانے کی کوششوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دولت مند طبقے کو ٹیکس سسٹم کے دائرے میں لانے کے ضوابط تیار کیے جارہے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.