تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:28

پاکستان کے معاملے پر اوباما انتظامیہ چین سے مذاکرات چاہتی ہے، ہلیری

جنگ نیوز -


واشنگٹن. . . . .. . .امریکا نے چین سے کہا ہے کہ پاکستان کے معاملے پر بیجنگ کیساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب یانگ جائیچی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ اہم عالمی امور بھی زیر غور آئے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کئی معاملات پر چین سے تعاون کیلئے کہا۔ چین کے وزیر خارجہ یانگ جائچی سے ملاقات میں ہلیری کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ اوباما انتظامیہ ، پاکستان کے معاملے پر چین کیساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہتی ہے تاہم اس بارے میں چینی وزیر خارجہ کا کیا جواب تھا ، یہ معلوم نہیں ہوسکا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.