تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:39

کراچی کی صورتحال پر سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت آج ہوگی

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . ..سپریم کورٹ میں کراچی میں امن وامان اور پولیس رپورٹ سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔ عدالت نے چیف سیکریٹری ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ کو طلب کیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں امن و امان اور پولیس رپورٹ سے متعلق سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس سرمد جلال عثمانی کریں گے۔ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا تھا کہ پراسیکیوشن سسٹم ایڈہاک ازم پر چلایا جارہاہے جس کی وجہ سے خرابیاں سامنے آرہی ہیں جبکہ سرمد جلال عثمانی کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر موجود ہوتا ہے تو وہ نااہل ہوتا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.