27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:39
بھارتی وزیر اعظم کی 79ویں سالگرہ ہواوٴں میں
جنگ نیوز - بھارتی وزیر اعظم نے اس سال اپنی سالگرہ ہواوٴں میں منائی۔ جی ہاں نواسے نواسیوں والے من موہن سنگھ نے فرینکفرٹ جاتے ہوئے طیارے میں اپنی اْناسی ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ بھارتی وزیر اعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد جرمنی کے شہر فرینکفرٹ جارہے تھے۔ من موہن سنگھ کی اناسی ویں سالگرہ کے موقع پر ہوائی جہاز میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ چھبیس ستمبر اْنیس سو بتیس کو پاکستان کے ضلع چکوال کے گاہ ، گاوٴں میں پیدا ہوئے تھے۔