27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:30
پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ
جنگ نیوز -
پشاور… پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقو ں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی بندرہتی ہے۔ کئی علاقوں میں فنی خرابی کے باعث مسلسل پانچ پانچ گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے۔ جس سے متاثرہ علاقو ں میں پینے کے پانی کی بھی قلت ہے۔ رات کے اوقات میں بھی لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔ پشاور کے علاوہ مردان، نوشہرہ، کوہاٹ ، صوابی سمیت دیگر اضلاع میں لوڈشیڈنگ سے شہرویں کے معمولات زندگی متاثرہ ہورہے ہیں۔ جہاں بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ دورانیہ پندرہ سے بیس گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔