تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:10

لاہور :ذاتی رنجش پر تھانہ لوئر مال کا ایڈیشنل ایس ایچ او قتل

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ذاتی رنجش پر تھانہ لوئر مال کے ایڈیشنل ایس ایچ او کو قتل کر دیا گیا۔ بادامی باغ کا رہائشی سب انسپکٹر نوید بھٹی تھانے جا رہا تھا کہ بادامی باغ پل پر نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ وہ موقع پر ہلاک ہو گیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی ذیشان وغیرہ سے دیرینہ عداوت چلی آ رہی ہے،جس دوران اس کا ایک بھائی اور باپ بھی قتل کر دیئے گئے،مقتول 5 بچوں کا باپ تھا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجو اکر 4 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.