27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:48
سانحہ کلرکہارکی ذمہ دارموٹروے پولیس ہے، چوہدری عبدالغفور
اے آر وائی - وزیر خوراک پنجاب عبدالغفور نے کہاہے کہ سانحہ کلرکہار کی ذمہ داری، اسکول مالک اور موٹروے پولیس پرعائد ہوتی ہے ۔ جائے حادثہ کے دورے کے بعد اےآروائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نےکہاکہ وزیراعلی نے حادثے کا سخت نوٹس لیاہے۔
دریں اثنا ڈی آئی جی موٹروے شکیل احمد نے اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ سانحہ کلر کہارکی تحقیقات کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔