تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:10

خیبر ایجنسی ، پشاور کے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی اور پشاور کے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق آپریشن خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقہ حسن خیل ، باڑہ کے علاقہ اکاخیل، خوڑ متن میں جاری ہے۔ جہاں شدت پسندوں کے تین گھروں کو مسمار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف آر پشاور کے علاقوں بوڑا، پستونہ اور توڑ چپڑ میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ جس کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں اور دیگر املاک کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق علاقہ میں نصب 3 بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.