تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:10

کوئٹہ:ٹرینوں کاشیڈول درہم برھم، گھنٹوں کی تاخیر دنوں میں بدل گئی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…اندرون ملک آنے اورجانے والی ٹرینوں کی تاخیرگھنٹوں سے بڑھ کر دنوں میں تبدیل ہوگئی ہیں مسافر پریشان ہیں لیکن حکام اس مسئلہ کوحل کرنے میں ناکام ہیں۔ریلوے انکوائری کے مطابق ملک کے دیگرحصوں سے کوئٹہ آنے والی تمام ٹرینیں تاخیرکاشکارہیں پیرکے روزآنے والی ٹرینیں پندرہ گھنٹے سے زائدتاخیرسے پہنچی، کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل20گھنٹے کی طویل تاخیر سے صبح ساڑھے نوبجے پہنچی، راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس گیارہ گھنٹے تاخیرسے رات دوبجے جبکہ پشاورسے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس بارہ گھنٹے کی تاخیرسے ساڑھے آٹھ بجے پہنچی جبکہ منگل کوآنے والی ٹرینیں بولان میل،جعفر ایکسپریس،اور کوئٹہ ایکسپریس چار، چار گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچیں گی جبکہ ان کی آمد میں مزید تاخیر بھی ہوسکتی ہے جبکہ اندرون ملک روانہ ہونے والی ٹرینیں بھی مقررہ وقت سے کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق انجن پرانے ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے اس صورت حال سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.