تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:10

رنبیر کپور، نرگس فخری کی فلم’راک اسٹار‘کے نئے گانے کی وڈیو منظر عام پر

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایتکار امتیاز علی کی آنے والی فلم "راک اسٹار"کے گانے" ساڈا حق ایتھے رکھ" کی نئی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ اس گانے کی وڈیو میں فلم کے مرکزی کردار رنبیر کپورکوعوامی مقامات پر کنسرٹ کرتے ہوئے لوگوں کے سوئے ہوئے جذبات کو بیدار کرتے دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلمساز امتیاز علی کی اس فلم میںآ نجہانی شمی کپور بھی موجود ہیں جبکہ فلم کی مرکزی کاسٹ رنبیر کپور اورپاکستان اور چیک نژاد ماڈل نرگس فخری پر مشتمل ہے۔اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جسکا پہلا ٹریلر 31اگست کو سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ کی نمائش کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا جبکہ یہ فلم11نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.