تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:23

افغانستان: لشکر گاہ میں خودکش کار بم دھماکا،5افراد ہلاک

جنگ نیوز -


کابل… افغانستان کے صوبے ہلمند میں پولیس ہیڈکواٹر کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں5 افراد ہلاک اور دودرجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان فوج کے ترجمان محمد رسول کا کہناہے کہ لشکر گاہ میں 3 پولیس اہلکار اور 2شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 25 سے زائد زخمی ہیں اور ہلاکتیں بھی بڑھ سکتی ہیں،،لشکرگاہ ان سات علاقو ں میں سے پہلا ہے جس کا کنٹرول افغان فوجیوں کے سپرد کردیا گیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.