تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:23

بولیویا: عوامی احتجاج پر قومی شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے پر کام روک دیاگیا

جنگ نیوز -
سان بورجا…جنگ نیوز… بولیویا کی حکومت نے مقامی لوگوں کے احتجاج پر قومی شاہراہ کی تعمیر کے بڑے منصوبے پر کام روک دیا۔ بولیویا کی حکومت نے اقتصادی ترقی کیلئے ایما زون کے جنگلات سے مرکزی شہروں تک 300 کلومیٹر طویل ہائی وے کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے تاہم اس منصوبے پر مقامی آبادی کے احتجاج کا ساتھ دیتے ہوئے بولیویا کے وزیر دفاع سیشلیا چاکون نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا اور منصوبہ حکومت کیلئے ایک چیلنج بن گیا۔ گذشتہ روز بولیویا کے صدر ایوہ مورالز نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ منصوبے پر کام زبردست عوامی احتجاج کی وجہ سے مؤخر کیا جا رہا ہے اور معاملہ متعلقہ صوبے اور اداروں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.