27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35
کراچی میں تاحال10سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری
جنگ نیوز -
کراچی… کراچی میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ کا سلسلہ جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر اس عذاب سے نکالا جائے۔شہر میں رہائشی اور تجارتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ دن اور رات کے اوقات میں دس سے بارہ گھنٹے کی جانیوالی لوڈ شیڈنگ سے شہری مشکلات میں مبتلا ہیں۔ شہریو ں کو بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ کے ای ایس سی ترجما ن کا کہنا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث جن علاقوں میں بجلی کی چوری کی شکایت زیادہ ہے وہاں زیادہ وقت کے لئے اور باقی علاقوں میں کم وقت کے لئے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔