27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:40
فلپائن میں فضائی کمپنی کے ملازمین کی ہڑتال، تمام پروازیں منسوخ
جنگ نیوز -
منیلا …جنگ نیوز… فلپائن میں فضائی کمپنی نے ملازمین کی ہڑتال کے بعد اندرونی اور بیرون ملک تمام پروازیں منسوخ کردیں۔ فلپائن کی فضائی کمپنی پال کی ترجمان شیلا ویلالونا کے مطاقب کمپنی میں گنجائش سے زائد 2600 بھرتیوں کے خلاف ملازمین نے اچانک احتجاج شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے بورڈنگ، چیکنگ، کیٹرنگ سمیت دیگر سروسز کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل کردیئے گئے ہیں۔ اس ہڑتال کا مقصد ملازمین کونکالنے کے خلاف کمپنی پر دباؤ بڑھانا بھی ہوسکتاہے۔ یکم اکتوبر کو سینکڑوں ملازمین کو نکالنے سے کمپنی کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر فائدہ ہوگا جبکہ 3 ماہ کے دوران پال کمپنی کو ایک کروڑ 6 لاکھ ڈالرکا نقصان ہوا ہے۔