تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:40

کلر کہار حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز… ڈی آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا ہے کہ کلر کہار کے قریب طلباء کی سیاحتی بس کو حادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا تاہم حادثہ کی مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کلرکہار میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے کلر کہار سیر کیلئے آنے والی بس کا حادثہ اوورلوڈنگ اور بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔ بس میں طلباء کی زیادہ تعداد کو غفلت قرار دیا جاسکتا ہے اور غالب گمان یہ بھی ہے کہ مذکروہ بس کا ڈرائیور اس راستے پر پہلی مرتبہ آیا ہو۔ ڈی آئی جی موٹر وے نے کہا کہ موٹر وے پولیس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور فیصل آباد جیسے بڑے انٹرچینجز پر گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کرتی ہے تاہم نفری کی کمی کے باعث چھوٹے انٹر چینجز پر یہ سہولت موجود نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.