27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:40
کراچی: بھٹائی کالونی میں مسلح ڈاکووٴں نے اسکول لوٹ لیا
جنگ نیوز -
کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی کے علاقے کورنگی کی بھٹائی کالونی میں مسلح ڈاکووٴں نے اسکول لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی کراسنگ کے قریب بھٹائی کالونی سکیٹر ایس میں اپنی نوعیت کی انوکھی واردات عباسی پبلک اسکول میں ہوئی۔ اسکول کی پرنسپل عذرا بانو نے جیو نیوز کو بتایا تین ملزمان اسکول میں داخلے کے بہانے ایک بچی کو لے کر اسکول میں آئے۔ انہوں نے بچی کو ٹیسٹ دینے کے بٹھایا اس دوران ملزمان آس پاس کا جائزہ لیتے رہے اور پھر اچانک اسلحہ نکال لیا ،ملزمان نے پرنسپل، متعدد ٹیچرز اور بچوں کو یرغمال بناکر مجموعی رقم 14 ہزار روپے، ان کے زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔