تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:40

قصور :نواحی گاوٴں سرہالی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

جنگ نیوز -
قصور …قصور کے نواحی گاوٴں سرہالی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،حساس اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔سرہالی کلاں میں پیر کی شام 6 بجے تیز آواز نکالتا ہوا ایک چھوٹا طیارہ اچانک ایک دیوار سے گر کر تباہ ہو گیا۔چھوٹے طیارے کے ملبے کو دیہاتیوں نے اٹھایا تاہم کسی کو اطلاع نہ دی ،منگل کے روز میڈیا پر اس طیارے کی خبر نشر ہونے پر انتظامی اور حساس ادروں میں کھلبلی مچ گئی اور اہلکار موقع پرپہنچ گئے ،انہوں نے اس پراسرارواقعے کی مختلف پہلووٴں سے تحقیقات کی اورملبہ اپنے قبضے میں لے لیا۔اس دوران شاہد نامی نوجوان نے وہاں پہنچ کر بتایا کہ یہ طیارہ ایک نجی کمپنی کا ہے،حساس ادارے کے اہلکار اس نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.